blank

روس کا یوکرین میں میزائل حملہ، رہائشی عمارت تباہ اور 8 افراد ہلاک

روس نے یوکرین کے شہر پوکرووسک پر میزائل گرادیئے، رہائشی عمارت تباہ اور 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

روس کے یوکرین پر حملے جاری ہیں، تازہ ترین حملہ شہر پوکرووسک کی پرائیوٹ سیکٹر رہائشی عمارت پر ہوا، جس میں ایک ہوٹل اور دکانیں بھی زد میں آئیں۔ روس کی جانب سے میزائل رات گئے داغے گئے، واقعے میں کم از کم 8 افراد ہلاج اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب یوکرین میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو صدر زیلینسکی کی جاسوسی کررہی تھی۔ یوکرین انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ خاتون یوکرینی صدر زیلینسکی کے قتل کی سازش میں شریک ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں