blank

سابق جج کا نام بھی نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ میں شامل – VoicenVision

لاہور(ویب ڈیسک)نگران وزیر اعظم کے لئے حفیظ شیخ اور ایک سابق جج کا نام شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام نگران وزیر اعظم کی شارٹ لسٹ میں شامل نہیں ۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئےوفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا  کہناتھا  کہ نگران وزیر اعظم کے لئے مختلف شخصیات کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر دیا گیا ہے۔منگل یا بدھ تک نگران وزیر اعظم کا نام سامنے آجائے گا ۔نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا نگران وزیراعظم کیلئے سیاسی نام تو نیوٹرل نہیں ہوسکتا‘ کوئی ٹیکنو کریٹ یا ماہر معیشت بھی نگران وزیراعظم ہوسکتا ہے۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں