blank

شادی کے بعد معلوم ہوا کہ بیوی عورت نہیں، مصری شہری تھانہ پہنچ گیا

مصری شہری کی دو سال منگنی کے بعد شادی ہوئی تو انکشاف ہوا کہ اُس کی بیوی عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔

عرب میڈیا رہورٹ کے مطابق مصر کی شمالی کمشنری کے رہائشی نوبیاہتا دلہا نے پولیس کو دی گئی درخواست میں انکشاف کیا کہ اُس کی بیوی عورت نہیں بلکہ مردانہ خصوصیات کی حامل ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ میری دوسال تک منگنی رہی تاہم کبھی اس حوالے سے اندازہ بھی نہیں ہوا اورسسرال والوں نے دھوکا دیتے ہوئےاس ضمن میں کچھ نہیں بتایا، شادی کے بعد معلوم ہوا کہ بیوی عورت نہیں ہے۔

دلہا نے اپنی درخواست میں لکھا کہ جب اہلیہ کا ڈاکٹرزسے معائنہ کروایا تومیڈیکل رپورٹس میں تصدیق ہوئی کہ میری بیوی زنانہ اورمردانہ دونوں خصوصیات کی حامل ہے۔

مصری شہری نے پولیس کو درخواست دینے کےعلاوہ سسرال والوں سے رابطہ کر کے طلاق کا تذکرہ کیا تو پھرمعاملہ مزید گھمبیرہوگیا۔ لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ بیٹی پیدائش کے بعد سے 9 سال تک ایک لڑکے کے طورپرزندگی بسر کرتی رہی تھی لیکن پھراس میں زنانہ خصوصیات ابھرآئیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں