blank

بھارت میں پھیرے  اور پاکستان میں نکاح :   عشق کی خاطر پاکستان پہنچنے والی انجو کی اصل سٹوری سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر دوستی اور پاکستانی نوجوان سے عشق کا چکر چلانے والی بھارتی خاتون  انجو  کے حوالے   سے  کچھ چشم کشا حقائق سامنے آئے ہیں۔انجو جس نے پاکستان پہنچ کر اور اسلام قبول کرکے  اپنا نام فاطمہ منتخب کیا ہے  ۔

اس کے اس اقدام کے بعد اس کے والدگایا پرساد تھامس اور بھائی ڈیوڈ نے خاتون سے  لاتعلقی کا اعلان کردیا  ۔ان کا کہنا تھا کہ انجو کااپنے دو بچوں اور شوہر کو بھارت میں  چھوڑ کر پاکستان بھاگ جانا   افسوس ناک ہے اس نے اپنے  بچوں اور شوہر کا مستقبل برباد کر دیا ہےاس نے اپنے بچوں کا بھی نہیں سوچا ۔انجو کو اگر ایسا کرنا تھا تو پہلے اپنے شوہر سے طلاق لیتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب ہمارے لیے مر چکی ہے۔بھارتی حکومت کو پاکستان سے بیٹی کو واپس لانے کی درخواست نہیں کروں گا ۔اس کو پاکستان میں ہی مرنے کے لئے چھوڑ دیا جائے ۔ دوسری طرف انجو کے بھائی ڈیوڈ  نے انجو کے اسلام قبول کرنے اور شادی  پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بہن نے بھارت سے غداری کی ہے اس کو واپس آنے کی ضرورت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق انجو(فاطمہ )کے پہلی شادی سے دو بچے ہیں جن میں ایک 13 سالہ بیٹی اور 5سالہ بیٹا شامل ہے۔یاد رہےکہ انجو(فاطمہ)شمالی علاقے دیر بالا کے رہائشی نصراللہ سے شادی کرنے کے لئے بھارت سے پاکستان پہنچی ہے۔اور تازہ ترین خبروں کے مطابق اس نے اسلام قبول کرکے نصراللہ سے نکاح کر لیا ہے ۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں