blank

نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اہم خبر آگئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی خبریں ایک بار پھر گردش کررہی ہیں۔ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کے وکلا، سیاسی رفقا نے نواز شریف دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا جبکہ ان کی جماعت کے چند رہنماؤں نے انہیں ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی کے لیے ان سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں، شہباز شریف پارٹی قائد سے ملاقات کیلئے آئندہ ہفتہ لندن جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے لئے آئندہ تین ہفتوں میں رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ آصف، جاوید لطیف، پرویز رشید و دیگر بھی لندن جائیں گے۔

مسلم لیگ کی قیادت نواز شریف کی پاکستان واپسی کے لیے حتمی پروگرام پر بھی غور کرے گی، سابق وزیرِ اعظم کا پاکستان پہنچنے پر تاریخی اور والہانہ استقبال کرنا چاہتی ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں