blank

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 29 اروپے اضافے سے ایک لاکھ 92 ہزار 901 روپے ہے۔

جبکہ عالمی بازارمیں سونے کا دام 5 ڈالر کم ہوکر 1900 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

پی ایس ایکس کا بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن میں ایک موقع پر 250 پوائنٹس کم ہوکر 47 ہزار 893 بھی ہوا۔ لیکن کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 179 پوائنٹس مثبت ہو کر 48 ہزار 325 پر بند ہوا ہے۔

حصص بازار میں آج 22 کروڑ 69 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے بڑھی ہے، جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 202 ارب روپے ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں