blank

ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنما کنور نوید جمیل انتقال کرگئے

ایم کیو ایم (پاکستان) کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا کہ کنور نوید جمیل نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ واضح رہے کہ کنور نوید جمیل برین ہیمرج کے باعث کئی ماہ ہسپتال میں زیر علاج رہے اور کچھ ماہ قبل ہی گھر منتقل ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں 6 روز قبل بھی ان کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ کنور نوید جمیل نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہے تھے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔

مرحوم کا تعلق حیدرآباد سے تھا اور 2005 میں حیدرآباد کے ناظم منتخب ہوئے جبکہ 2015 میں رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں