blank

الیکشن ٹربیونل نے فتح اللہ کو اسمبلی رکنیت سے نااہل جبکہ جمیل احمد کو فاتح قرار دیا

گلگت بلتستان کےوزیر منصوبہ بندی فتح اللہ خان اسمبلی رکنیت سے نااہل ہوگئے، الیکشن ٹربیونل گلگت بلتستان نے پیپلز پارٹی کے جمیل احمد کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

 پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی جمیل احمد نے انتخابی دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے 2020 کے انتخابات میں گلگت 2 کے حلقے سے فتح اللہ خان کی جیت کو چیلنج کیا تھا۔ فتح اللہ خان 2020 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے تھے۔

انہوں نے حال ہی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے فارورڈ بلاک میں شمولیت اختیار کی جس کے نتیجے میں ان کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی۔

گلگت بلتستان کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے میں جمیل احمد کی پٹیشن پر فیصلہ سنا دیا گیا جس کے بعد فتح اللہ خان جی بی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل ہوگئے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں