blank

امریکا کی یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کی منظوری

امریکا نے روسی جارحیت کے خلاف دفاع کے لیے یوکرین کو ایف 16 طیارے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہےکہ امریکا نے یوکرین کو اپنے دفاع کیلئے جنگی طیارے ایف 16 کی منظوری دے دی ہے جو پائلٹس کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد یوکرین کو ڈنمارک اور نیدر لینڈز سے دیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہےکہ واشنگٹن نے ڈنمارک اور نیدرلینڈز کے حکام کو یقین دہانی کرائی ہےکہ پائلٹ کی تربیت کے بعد امریکا یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کے تھرڈ پارٹی عمل کو تیز کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 ممالک کے اتحاد نے رواں ماہ ڈنمارک میں یوکرین کے پائلٹس کو ایف 16 طیارے اڑانے کی تربیت دینا ہے۔

ڈنمارک کے قائم مقام وزیر دفاع نے امید ظاہر کی ہے کہ پائلٹس کی تربیت 2024 میں مکمل ہوجائے گی جس کےبعد وہ روس سے لڑنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں