blank

نواز شریف نے ن لیگ لاہور کی قیادت کو ہنگامی طور پر لندن طلب کرلیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی لاہور قیادت کو ہنگامی طور پر لندن طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے لاہور کی قیادت کو لندن بلا لیا ہے، سیف الملوک کھوکھراور لاہور یوتھ ونگ کے صدر ملک فیصل کل لندن کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف کھوکھر اور ملک فیصل نوازشریف کو لاہور کی تنظیم سازی کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پارٹی قائد کے استقبال کے ساتھ ساتھ لاہور میں تنظیم کی تیاریوں کے سلسلے میں بھی نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے قائد اس سے قبل بھی اہم سیاسی مشاورت اور دیگر معاملات کے لیے پارٹی اراکین کو لندن اور دبئی طلب کرتے رہے ہیں، اب ان کے پاکستان واپس آنے کی خبروں کے بعد لاہور کی قیادت کو لندن بلایا گیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں