blank

ڈنمارک اور نیدرلینڈز کا یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا اعلان

ڈنمارک اور نیدرلینڈز نے امریکا کی جانب سے منظوری کے بعد یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ڈنمارک اور نیدرلینڈز، یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کریں گے۔ ڈچ وزیراعظم مارک روٹ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے دورہ نیدرلینڈز کے دوران نیدرلینڈز اور ڈنمارک کی جانب سے ایف 16 طیارے دینے کا اعلان کیا۔

تاہم ڈچ وزیراعظم مارک روٹ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دیئے جانے والے ایف 16 طیاروں کی تعداد ابھی طے نہیں ہوئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق دو روز قبل امریکا اس بات کی اجازت دے چکا ہے کہ نیدرلینڈز اور ڈنمارک امریکی ساختہ ایف 16 لڑاکا طیارے یوکرین کو دے سکتے ہیں

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں