blank

چیئر لفٹ میں پھنسے بچے کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام باد(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے ایک بچے کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے4 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ باقی افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے، ریسکیو آپریشن میں اس وقت پاکستان آرمی کے 4 ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بچے کو ریسکیو کرنےکی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ آرمی کا ہیلی کاپٹر چیئر لفٹ میں پھنسے ایک بچے کو ریسکیو کرکے لے جارہا ہے، ایس ایس جی کمانڈو نے ایک بچے کو تھام رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں