blank

سانحہ9 مئی؛ چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ

سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کےلیے قائم جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ9 مئی کی جے آئی ٹی جمعہ کو اٹک جیل جائے گی، جہاں چیئرمین تحریک انصاف سے تحقیقات کی جائیں گی۔ جے آئی ٹی نے اٹک جیل میں تحقیقات کے لیے اے ٹی سی سے اجازت مانگ لی۔

عدالت کی اجازت کے بعد جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم جیل جا کرتحقیقات کرے گی، یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت لاہور میں 10 مقدمات درج ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں