blank

جناح ہاس حملہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتاراورتفتیش کرنے کی اجازت

لاہور ( این این آئی) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہائوس حملہ کیس میں پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو اٹک جیل سے گرفتار اور تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں 9مئی کو ہونے والے جناح ہائوس حملہ کیس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سابق وزیراعظم کو اٹک جیل سے گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت دے دی۔ڈی آی جی انوسٹی گیشن عمران کشور کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کو الیکشن ایکٹ کے تحت عدالت نے سزا سنای ہے، چیئرمین تحریک انصاف اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ جناح ہائوس حملہ کیس میں تفتیش کے لیے عمران خان کی گرفتاری کی اجازت دی جاے، عدالت اٹک جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار اور تفتیش کی اجازت دے۔دوسری جانب 9مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے لاہور پولیس کی 3 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) ڈی آئی جی انوسٹی گیشن عمران کشور کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے چیئرمین سے تفتیش کے لیے کل بروز جمعہ کو اٹک جیل جائے گی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مقدمہ نمبر 96/23پر تفتیش کرے گی۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم 2مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں، پیشی کے دوران افسران کو ڈرانے دھمکانے پر ان کے خلاف رپٹ بھی درج کی گئی تھی۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں