blank

سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیت انتقال کر گئے

سعودی عرب کے شاہی خاندان کے شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز بن عبداللہ بن ترکی آل سعود انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہی دربارکی طرف سے جاری ایک بیان میں شہزادہ فیصل بن ترکی کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی اور بتایا گیا ہے کہ مرحوم شہزادے کی آج بروزجمعرات مغرب کی نماز کے بعد مسجدالحرام میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی،جس کے بعد انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ سعودی شہزادی حنا بنت عبداللہ بن خالد بن عبدالعزیزآل سعود انتقال کرگئی تھیں جبکہ اپریل میں سعودی شہزادے عبدالرحمٰن بن عبداللّٰہ بن عبدالرحمٰن آلِ سعود انتقال کرگئے تھے، جس کا اعلان سعودی عرب کی شاہی عدالت کی جانب سے کیا گیا۔

ایوانِ شاہی کی جانب سے متوفی کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مرحوم کی نمازجنازہ ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں ادا کی گئی اور تدفین ریاض میں ہوئی۔

حال ہی میں سعودی شہزادہ عبداللہ بن سعود بن عبدالعزیز بھی انتقال کرچکے ہیں، شہزادہ عبداللہ بن سعود بن عبدالعزیز کی نمازجنازہ بھی ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں بعد از نمازعصر ادا کی گئی جبکہ اس سے پہلے شہزادی الجوہرہ بنت ممدوح بن عبد الرحمن بن سعود بن عبد العزیزکا انتقال ہوا تھا، اپنے بیان میں ایوان شاہی نے متوفی شہزادی کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں