blank

سابق رکن پارلیمنٹ درخت چوری کے الزام میں گرفتار

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ قادر رانا کو پڑوسی کی زمین سے درخت چرانے کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مظفر نگر سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پارلیمنٹ پر پڑوسی کی زمین پر قبضے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ قادر رانا پر مقدمہ ان کی پڑوسی انیتا گپتا نے درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا ہےکہ قادر رانا نے ان کی زمین پر کھڑے چنار اور یوکلپٹس کے 50 سے زائد درختوں کو کاٹا اور چوری کیا، انہوں نے اپنی فیکٹری سے کیمیکل کے اخراج اور دیگر فضلہ کو بھی ان کے کھیت میں چھوڑا جس سے ان کی فصل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق قادر رانا کی فیکٹری منگلور کے تنشی پورہ علاقے میں ان کی پڑوسی انیتا گپتا کی زیر ملکیت زرعی زمین سے متصل ایک پلاٹ پر قائم ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ انیتا گپتا کی درخواست پر قادر رانا کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں