blank

کان سے سونا لے جانیوالی ٹیم پر حملہ، 2 چینی سمیت 4 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو میں سونے کی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملے میں دو چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

کانگو حکام کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک کانگو فوجی اور مقامی ڈرائیور شامل ہے۔ زخمیوں میں سونے کی کان میں کام کرنے والے چینی، مقامی کارکن اور ایک کانگو فوجی شامل ہے۔

حکام کے مطابق حملہ آور گاڑیوں میں موجود سونا بھی لوٹ کرلےگئے، حملہ آور مقامی تھے۔ خیال رہے کہ کانگو میں کان کنی کی صنعت میں چین بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں