blank

آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اڑیسہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک بھی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ریاست اڑیسہ میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی جس دوران آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک بھی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات ریاست اڑیسہ کے مختلف اضلاع میں پیش آئے جہاں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد ضلع خردہ، 2 بولانگیر اور 4 افراد ضلع انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال میں ہلاک ہوئے، ضلع خردہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے سسٹم کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں اور ریاست کے جڑواں شہروں بھونیشور اور کٹک میں صرف 90 منٹ کے دوران بالترتیب 126 اور 95.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 دنوں میں ریاست کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے اور ساتھ ہی لوگوں کو گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں