blank

جوتوں سے محروم بہن کیلئے بھائی کی محبت نے دیکھنے والوں کے دل گداز کردئیے

بہن بھائی کی محبت لازوال ہوتی ہے، بہنیں جہاں ماں کی پرچھائی ہوتی ہیں تو وہیں بھائی بھی باپ کی شخصیت کے عکاس ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بہن بھائی کی اسی محبت نے دیکھنے والوں کے دل گداز کردیے۔ یہ وائرل ویڈیو سعودی عرب کی ہے جہاں اس وقت شدید نوعیت کی گرمی نے زور پکڑا ہوا ہے۔

اسی گرمی سے بہن کو گرم زمین پر ننگے پاؤں چلنے سے بچانے کی خاطربھائی اسے پیٹھ پر اٹھاتے ہوئے چل رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھری دوپہرمیں سڑک پر سے گزرنے والے بچے نے اپنی کمر پر چھوٹی بہن کو اٹھا رکھا ہے، جس کے پیروں میں جوتے نہیں ہیں۔

اسے چلچلاتی دھوپ سے بچانے کیلئے ہی بھائی نے ایسا کیا جس نے دیکھنے والوں کی آنکھیں نم کردیں۔

سوشل میڈیا پر اس وائرل ویڈیو میں چھوٹی بہن کے ننھے محافظ کے اس پیار کو بہت سراہاتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ ’بھائی نے اپنی بہن کے دست و بازو ہونے کا سچا ثبوت پیش کر دیا‘۔




Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں