blank

رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا

فٹبال کی دنیا کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش کے زلزلہ متاثرین کے دل جیت لئے، معروف فٹبالر نے اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مراکش میں جمعے کی رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے تھے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے، ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

اسٹار فٹبالر رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے وقف کردیا ہے، جس کے ذریعے زلزلہ متاثرین کو پناہ فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹار فٹبال رونالڈو کا ہوٹل 4 اسٹار ہے جس میں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات موجود ہیں، ہوٹل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مراکش: زلزلے سے قبل آسمان پر پُراسرار نیلی روشنی کا راز کیا ہے؟

دوسری جانب مراکش میں آئے خوفناک زلزلے سے اموات کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ دو ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں ایک ہزار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں