blank

جغرافیہ سے متعلق 11 دلچسپ حقائق

اگر آپ سوچتے ہیں کہ آپ کو اپنی دنیا کے بارے میں بہت کچھ پتہ ہے تو آپ کی غلط فہمی ہے آپ کو صرف چوٹی کا ایک سرا دیکھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ جن حقائق کو حقائق سمجھ رہے ہیں، وہ بھی غلط ہیں۔

1) ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کا سب سے اونچا پہاڑ نہیں ہے

جب زمین پر سب سے اونچے پہاڑ کی بات آتی ہے تو ماؤنٹ ایورسٹ بلند ترین پہاڑ ہو سکتا ہے لیکن بنیاد سے چوٹی کی جب بات کی جائے تو امریکی ریاست ہوائی میں واقع Maua Kea اول الذکر کو مات 3000 فٹ کی بلندی سے مات دے دیتا ہے۔ اس کی زیر سمندر بنیاد سے چوٹی تک اونچائی 32,80 فٹ ہے۔

2) فلپائن میں 7,600 سے زیادہ جزائر ہیں

اگرچہ فلپائن کو جزیروں کو مجموعہ کہا جاتا ہے لیکن درحقیقت جزیروں کی تعداد لوگوں کے خیال سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر فلپائن 7,641 سے زیادہ جزائر پر مشتمل ہے یہ پہلے کے 7,107 کے تخمینے سے کافی زیادہ ہے۔

3) الاسکا امریکا کا مغربی اور مشرقی دونوں حصہ ہے

نقشے پر ایک سرسری نظر سے الاسکا واضح طور پر امریکہ کی مغربی ریاست لگ سکتی ہے لیکن ساتھ ساتھ یہ ملک کا مشرقی ترین حصہ بھی ہے۔ جی ہاں
یہ ممکن ہے کیونکہ یہ مغرب تک اتنا پھیلا ہوا ہے کہ یہ مشرقی نصف کرہ میں شامل ہوجاتا ہے۔

4) روس میں صبح اور رات ایک ہی وقت میں ہوتی ہے

اگرچہ یہ ناقابل یقین لگتا ہے لیکن جی ہاں یہ سچ ہے کہ روس کے پاس پوری دنیا میں 24 میں سے 11 ٹائم زونز ہیں! جس کا مطلب ہے کہ روس میں ایک طرف صبح 7 بجے لوگ جاگ رہے ہوتے ہیں تو دوسرے کنارے پر رات کے کھانوں کی تیاری ہوتی ہے۔

5) دنیا کا سب سے بڑا پتھر آسٹریلیا میں ہے

اگرچہ اس کا نام ماؤنٹ آگسٹس ہے لیکن یہ کوئی پہاڑ نہیں بلکہ درحقیقت ایک بہت بڑا پتھر ہے۔ یہ آسٹریلوی آؤٹ بیک میں پایا جاتا ہے، 2,300 فٹ سے زیادہ بلند ہے اور 100 میل سے زیادہ دور تک دیکھا جا سکتا ہے۔

6) دو جزائر صرف 2.4 میل کے فاصلے پر لیکن 20 گھنٹے کی مسافت پر

امریکا اور روس کے درمیان Diomede جزائر ہیں جو دونوں ممالک تقسیم ہیں. Big Diomede روس میں اور Little Diomede امریکہ میں واقع ہے جو بین الاقوامی سرحد سے علیحدہ تو ہے ہی لیکن عالمی خطِ تاریخ (date line) کے لحاظ سے 2.4 میل کی مسافت پر ہونے کے باوجود بھی 20 گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

7) دمشق دنیا کا سب سے قدیم مسلسل آباد رہنے والا شہر ہے

ایتھنز اور مصر جیسے شہر دنیا کے قدیم ترین شہروں کے طور پر ذہن میں آ سکتے ہیں لیکن دراصل دمشق وہ شہر ہے جو کم از کم 11,000 سال پہلے سے مسلسل آباد رہ رہا ہے۔ آج دمشق میں شہر کی تاریخ کے مختلف ادوار کی 125 سے زیادہ یادگاریں ہیں جو کہ تیسری صدی قبل مسیح تک سے تعلق رکھتی ہیں۔

8) امریکی ریاست کینٹکی میں زمین پر کسی بھی جگہ سے زیادہ غاریں ہیں

امریکی ریاست کینٹکی بلیو گراس ریاست کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کینٹکی 37 ویں سب سے زیادہ وسیع اور 26 ویں سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے۔ مزید برآں یہ دنیا کے سب سے غاروں کی آماجگاہ ہے جسے میمتھ کیو کہا جاتا ہے۔ غاروں کا یہ نظام 400 میل سے زیادہ طویل ہے۔

9) امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں زمین کا ایک ٹکڑا انگلینڈ کی ملکیت ہے

شمالی کیرولائنا کے اوکراکوک قصبے میں زمین کا ایک ٹکڑا ہے جو انگلینڈ کو ہمیشہ کے لیے لیز پر دیا گیا ہے۔ زمین کا یہ ٹکڑا ایک قبرستان اور یادگار ہے جو HTM Bedfordshire سے منسوب ہے۔ یہ انگلینڈ کا ایک بحری جہاز تھا جو دوسری جنگ عظیم کے دوران پانیوں میں گشت کررہا تھا۔ جب یہ جہاز ایک جرمن یو-بوٹ کے ذریعے غرقاب ہو گیا تو تمام 37 ملاح ہلاک ہو گئے اور زیادہ تر لاشیں کبھی نہیں مل سکیں۔ تاہم چار لاشیں ساحل سے آلگیں اور انہیں ایک قبرستان میں دفن کیا گیا جو انگلینڈ کو ہمیشہ کیلئے لیز پر دے دیا گیا ہے۔

10) زمین پر ریت کا سب سے بڑا جزیرہ آسٹریلیا میں ہے

آسٹریلیا میں واقع فریزر جزیرہ ہزاروں سالوں سے زمین پر اڑنے والی ریت سے بنا ہے۔ اس کی وسعت تقریباً 76 میل ہے اور اس کی چوڑائی تقریباً 14 میل ہے جو اسے دنیا کا ریت سے بنا سب سے بڑا جزیرہ بنا دیتا ہے۔

11) استنبول واحد شہر ہے جو دو براعظموں میں ہے

ترکی کا استنبول دنیا کا وہ واحد شہر ہے جو یورپ اور ایشیا دونوں میں واقع ہے۔ ایک پل شہر کے دو حصوں کو جوڑتا ہے جس میں یورپی نصف سب سے زیادہ آبادی والا ہے اور شہر کے تاریخی مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔ استنبول کی تاریخ 2,000 سال سے بھی زیادہ ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں