blank

کیا آپ جانتے ہیں آپ کا ستارہ آپ کو کس روایتی کھانے سے ملاتا ہے؟

جس طرح کہا جاتا ہے کہ نام کا اثراپنے معنوں کی وجہ سے شخصیت پر پڑتا ہے، بالکل ویسے ہی اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ بُرج (zodiac sign) کا اثر بھی آپ کی طبعیت پر پڑتا ہے۔

اگر آپ پاکستانی ہیں اور کھانے کے شوقین نہیں ہیں تو معذرت کیونکہ پھرآپ کا پاکستانی ہونا مشکوک ہے۔ اس لیے کہ وہ پاکستانی ہی کیا جو کھانے کا شوقین نہ ہو۔

اب اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ نام اور بروج سے کھانے کا کیا تعلق تو ہم بتاتے ہیں کہ تعلق ہے اور بالکل ہے۔ جس طرح علم نجوم کی رو سے تاریخ پیدائش کو مدنظررکھتے ہوئے کسی کی خامیاں یا خوبیاں بتائی جاتی ہیں ایسے ہی ہمارے روایتی کھانے بھی ہمارے ’اسٹارز‘ سے جڑے ہیں۔

اب آپ یہ پڑھیے اور سر دھنیے کہ ان کھانوں کے لحاظ سے کس کو کیسی عادات کا مالک بتایا گیا ہے۔

کینسر(Cancer) – حلیم
جن افراد کا اسٹار کینسر ہوتا ہے وہ پاکستانی ڈش ”حلیم“ جیسے ہوتے ہیں۔ یعنی ان کی شخصیت کافی جذبات کا مرکب ہوتی ہے۔

حمل (Aries) – بریانی
حمل اسٹار والے افراد طبعیتاً بریانی سے مشابہت رکھتے ہیں، یہ بریانی کی طرح ذائقہ دار اور زندہ دل شخصیت ہوتے ہیں۔

سنبلہ (Virgo) – دال چاول
جیسے کہا جاتا ہے کہ دال چاول ایک پرفیکٹ میل ہے تو ویسے ہی سنبلہ اسٹار والے افراد بھی پرفیکشنسٹ ہوتے ہیں۔ وہ مصالحہ دار اور ذائقہ دار کھانے کے شوقین ہوتے ہیں۔

اسد (Leo) – سیخ کباب
اسد سیخ کباب کی طرح گول مٹول اور بہت چاق و چوبند ہوتے ہیں، وہ سیخ کباب کی طرح نرم دل رکھنے والے ہوتے ہیں۔

عقرب (Scorpio) – چکن تکہ
عقرب جیسے پرجوش جاندار ہے، ویسے ہی چکن تکہ رسیلا اور ذائقہ دار ہوتا ہے۔ یہ اسٹار رکھنے والے حضرات بھی پرجوش فطرت سے مطابقت رکھتے ہیں۔

جوزا (Gemini) – چکن کڑاہی
جوزا ورسٹائل ہوتے ہیں، وہ کئی کردار پر مبنی ایک شخصیت ہوتے ہیں، بلکل ویسے ہی جیسے چکن کڑاہی کئی اجزاء سے مل کربنتی ہے۔

جیسے چکن کڑھائی کھانے سے موڈ خوشگوار ہوتا ہے ویسےہی یہ اسٹار رکھنے والی شخصایات بھی ہمیشہ خوش رہنے والی ہوتی ہیں۔

میزان (Libra) – گلاب جامن
وہ کھانا جو میزان اسٹار کی شخصیت کے ساتھ مکمل طور پر مطابقت رکھتا ہے وہ ہے گلاب جامن۔ یہ مٹھاس سے بھرپور ہوتا ہے جو ان کی شخصیت سے میل کھاتا ہے۔

قوس (Sagittarius) – پانی پوری
یہ اسٹار رکھنے والی شخصایات کھٹی میٹھی ہوتی ہیں، بلکل ویسے ہی جیسے پانی پوری کھٹی میٹھی اور چٹخارے دار ہوتی ہیں۔

ثور (Taurus) – نہاری
آرام اور لذت سے محبت کرنے والے یہ افراد نہاری کی طرح خوش مزاج ہوتے ہیں۔ یہ ایک ایسی ڈش ہے جو شاید ہی کسی کو ناپسند ہو۔

جدی (Capricorn) – پائے
جدی رکھنے والے افراد روایت پسند ہوتے ہیں، بلکل ویسے ہی جیسے ”پائے“ رویاتی ڈش ہے۔

دلو (Aquarius) – حلوہ پوری
دلو شوقین مزاج ہوتے ہیں، اور اپنے موڈ کو خوشگوار بنانے کیلئے وہ کھانوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ بلکل ویسے ہی جیسے صبح بستر سے نکل کر اگر آپ کے سامنے حلوہ پوری آئے تو آپ کے منہ سے بے ساختہ نکلتا ہے کہ ’واہ، کیا بات ہے‘۔

حوت (Pisces) ۔ آلو کے پکوڑے
حوت اسٹار والے افراد آلو کے پکوڑوں جیسے ہلکے ہوتے ہیں، وہ طبعیتاً بھی سست ہوتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں