blank

دوران پرواز مسافر کی طیارے کا دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش

بھارتی ائیر لائن انڈیگو کی ایک فلائٹ میں مسافر نے ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز مہاراجہ بیر بکرم ائیرپورٹ سے انڈیگو کی اندرون ملک جانے والی پرواز میں پیش آیا جہاں جہاز مسافروں کو لیے شہر گوہاٹی سے اگرتلہ جا رہا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جب جہاز رن وے سے 15 میل کی اونچائی پر پہنچا تو 41 سالہ بسواجیت ڈیبتھ نے ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسافر ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور اس نے ناصرف دوران پرواز ایمرجنسی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی بلکہ روکنے پر جہاز کے عملے سے جھگڑا بھی کیا۔

پولیس کے مطابق اگرتلہ پہنچتے ہی ائیرپورٹ انتظامیہ نے مسافر کو پولیس کے حوالے کر دیا جہاں اسے جہاز میں موجود زنگیوں کو نقصان پہنچانے اور جہاز کے عملے سے بدسلوکی کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا جبکہ ملزم کو عدالت کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں