blank

شاہ رخ خان کا مداح کے سوال پر دلچسپ جواب

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے ان کے مداح نے لوگوں کے گھروں میں ہونے والے عام مسئلے سے متعلق سوال کیا۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے شاہ رخ خان سے دلچسپ اور مزاحیہ سوالات پوچھے۔

اس سیشن کے دوران مداحوں نے جہاں شاہ رخ خان سے اُن کی نئی ریلیز ہونے والی فلم جوان سے متعلق سوالات پوچھے، وہیں ایک مداح نے تو ایک انوکھا سوال پوچھ لیا۔

مداح نے پوچھا کہ کیا منت جو شاہ رخ خان کے گھر کا نام ہے، اس میں چھپکلیاں آتی ہیں؟

جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘چھپکلیاں تو نہیں دیکھیں لیکن تتلیاں بہت آتی ہیں، ‘وہ بہت ہی خوبصورت تتلیاں ہوتی ہیں، بچے انہیں پھولوں پر دیکھنا پسند کرتے ہیں’۔

ایک اور مداح نے کنگ خان سے فرمائش کی کہ ‘میرے گھر والے کہتے ہیں کہ شاہ رخ خان کے پاس اتنا پیسہ ہے تو وہ فلم جوان مفت میں کیوں نہیں دِکھاتے؟’

اس پر شاہ رخ نے کہا کہ ‘انشااللہ! یہ بھی کریں گے، میرے دوست اپنے گھروالوں کو بتائیں کہ مجھے اپنی فلم سب کے ساتھ شیئر کرنے سے زیادہ خوشی کوئی چیز نہیں دیتی’۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے، فلم نے محض دو ہفتوں میں ہی بھارتی باکس آفس پر 608 کروڑ تک کمالیے جبکہ ملک سے باہر فلم نے 298 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں