blank

گوگل کی سلورجوبلی، ڈوڈل میں 25 کے ہندسے کا اضافہ

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا سرچ انجن آج اپنی پچیسویں سالگرہ منا رہا ہے۔کمپنی نے سلور جوبلی کی مناسبت سے اپنے ڈوڈل میں 25 کے ہندسوں کا اضافہ کیا ہے جو دنیا بھر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

گوگل ڈوڈل جو اہم مواقع پر تبدیل ہوتا نظر آتا ہے، آج اپنی سلور جوبلی کے موقع پر بھی تبدیل ہو گیا۔کمپنی نے سلور جوبلی کی مناسبت سے اپنے ڈوڈل میں 25 کے ہندسوں کا اضافہ کیا ہے جو دنیا بھر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

25 برس قبل 1998ء میں لیری پیج اور سرگئے برن نے گوگل کو کیلیفورنیا کے مضافاتی علاقے میں ایک گیراج سے بطور یونیورسٹی ریسرچ پروجیکٹ شروع کیا۔آج اس کے 6 براعظموں کے 200 سے زائد شہروں میں دفاتر اور ڈیٹا سینٹر قائم ہیں۔

واضح رہے کہ گوگل کی بنیاد 1998ء میں 4 ستمبر کو رکھی گئی تھی، البتہ گوگل 2002ء سے اپنی سالگرہ 27 ستمبر کو منا رہا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں