blank

سائنس دانوں کی پیش گوئی

محققین کی جانب سے کیے گئے ایک اہم مطالعے میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر حد درجہ گرمی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انسان اور دیگر ممالیہ جانور دنیا سے ناپید ہوجائیں گے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں شدید گرمی کی وجہ سے 250 ملین برس میں انسان اور دیگر جانور معدوم ہو جائیں گے۔ تحقیق میں سورج کی خطرناک تابکاری شعاعوں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مہلک امتزاج کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے جو کہ کسی بھی سیارے زندگی کی سہولیات کا اندازہ لگانے اور زمینی سطح کی گیسوں اور درجہ حرارت کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق غیر معمولی گرمی اگلے 250 ملین سال میں بڑے پیمانے پر معدومیت کا باعث بنے گی۔ اس کی تباہی اتنی ہی بڑی ہوگی جب ڈائنوسار ختم ہوگئے تھے۔

عالمی جریدے میں رواں ماہ شائع ہونے والی اور برسٹل یونیورسٹی کی سربراہی میں ہونے والی یہ تحقیق مستقبل بعید میں آب و ہوا کے سپر کمپیوٹرائز ماڈلز پیش کرتی ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ جب دنیا کے سارے براعظم ضم ہوکر ایک ہوجائیں گے تو موسمیاتی انتہا خطرناک صورت اختیار کرلے گی اور زمین خشک اور کافی حد تک غیر آباد ہوجائے گی۔

مطالعے میں یہ بھی بتایا گیا کہ جیسے جیسے سورج زیادہ توانائی خارج کرتا ہے، زمین اتنی ہی گرم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکٹونک عمل جو زمین کی پرت میں رونما ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں براعظم کی تشکیل ہوتی ہے، اس میں آتش فشاں پھٹتے ہیں جس سے فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا بہت زیادہ اخراج ہوتا ہے اور کرہ ارض مزید گرم ہوجاتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں