blank

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ فونز سے متعلق بڑا اعلان کردیا

واٹس ایپ نے صارفین پر بجلی گرادی، مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے پرانے اینڈرائیڈ فونز پر اپنی خدمات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے اور پیغام رسانی کی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے پرانے اینڈرائیڈ فونز پر اپنی خدمات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 24اکتوبر کے بعد اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ ورژنز پر کام کرنے والے فونز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ناممکن ہوگا۔واٹس ایپ انتظامیہ کا یہ اعلان بلاشبہ ان صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے جو اینڈرائیڈ 4.1یا اینڈرائیڈ 5.0 سے قبل کےآپریٹنگ سسٹمزاستعمال کررہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ابھی اینڈرائیڈ 4.1 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر واٹس ایپ کو استعمال کیا جا سکتا ہے مگر 24 اکتوبر 2023 سے صرف اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے ورژنز پر ہی میسجنگ ایپ کے لیے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج میں بتایا کہ جب کسی آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم کی جاتی ہے تو صارفین کو وقت سے پہلے آگاہ کیا جاتا ہے اور اپ گریڈ کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے، جس کے لیے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں