blank

واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے، اب واٹس ایپ ایک نیا جوابی فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور جف کے فوری جوابات حاصل ہوسکیں گے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں اس حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ہے کہ یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے میسر ہے، جنہوں نے واٹس ایپ بیٹا اینڈرائیڈ کا جدید ترین ورژن انسٹال کیا ہوا ہے۔اس فیچر کی بدولت واٹس ایپ صارفین کو بات چیت کے دوران غیر ضروری رکاوٹوں سے بچنے کا احساس بھی ہوگا۔

واٹس ایپ صارفین اگر اس فیچر کے متعلق جاننے کے خواہش مند ہیں تو واٹس ایپ اکاؤنٹ پر جائیں، کوئی بھی تصویر، ویڈیو یا جف کھولیں اور دیکھیں کہ جوابی بار دکھائی دے رہا ہے یا نہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صارفین کو یہ نیا ریپلائی بار اسکرین کو ہٹائے بغیر چیٹ کے اندر مخصوص میڈیا پر تیزی سے جواب دینے کی اجازت دے گا، جس سے بات چیت مربوط اور شیئر کیے گئے مواد کو بامعنی رکھا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں