blank

گوگل کا پوڈ کاسٹ کے بعد ایک اور فیچر بند کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےچند روز قبل پوڈکاسٹ فیچر ختم کرنے کے اعلان کے بعد ایک اور فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے وائٹ بورڈنگ ایپ جیم بورڈ کو 2024 کے آخر میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے وائٹ بورڈنگ ایپ جیم بورڈ کو 2024 کے آخر میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیم بورڈ ایک ڈیجیٹل وائٹ بورڈ سروس ہے جس پر موقع سے غیر موجود افراد کے ساتھ مل کر آن لائن کام کیا جا سکتا ہے۔

گوگل کے مطابق فِگ جیم، لُوسِڈ اسپارک اور مِیرو جیسے دیگر وائٹ بورڈ سروسز ورک اسپیس صارفین کے لیے بہتر کام کر رہی ہیں۔ گوگل اب ورکس اسپیس سروسز گوگل میٹ، ڈرائیو اور کیلنڈر کو آگے لے جانے کے لیے ان کمپنیوں کے ساتھ کام کرے گا۔

جیم بورڈ ایپ کو ختم کرنے کے ساتھ گوگل اس کی 5000 ڈالر مالیت کی 55 انچ سائز کی ڈیوائس سے سپورٹ بھی ختم کر رہا ہے۔ اس ہارڈ ویئر کے لیے 30 ستمبر سے اپ ڈیٹس روک دی گئیں ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں