blank

اسرائیل-حماس جنگ ختم ہونے تک قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو گا: اسماعیل ہانیہ

سربراہ حماس سیاسی ونگ اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے کہ جنگ ختم ہونے تک قیدیوں کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔

اسماعیل ہانیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قیدیوں کی قیمت حماس طے کرے گی۔

دوسری جانب فلسطینی میڈیا کے مطابقچ کی جانب سے غزہ کے علاقے الفرقان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 450 بم برسائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ پر پانچویں روز بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق طیاروں نے گزشتہ رات غزہ میں 200 مقامات کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہلاک 14 فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے جبکہ حماس کے حملے میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حملے میں اب تک 1200 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں