blank

اسرائیل کی شام کے شہروں دمشق اور حلب کے ائیرپورٹ پر بمباری

شامی دارالحکومت دمشق کے ائیرپورٹ پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شامی دارالحکومت دمشق سمیت حلب کے ائیرپورٹ پر بھی بمباری کی ہے۔

دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی بمباری کے بعد ائیرپورٹ سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھےگئے، اسرائیلی بمباری کی وجہ سےہوائی اڈوں کے رن وے کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دمشق پر بمباری ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ممکنہ دورے سے کچھ دیر قبل کی گئی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ شامی فوج کی جانب سے بھی اسرائیلی طیاروں پر طیارہ شکن میزائل سے جوابی حملے کیےگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ شام کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملےکیےگئے ہیں۔

دوسری جانب شامی صدر بشار الاسد نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو فون کرکے فلسطین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شامی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

دونوں صدور کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو حق دفاع بھی ہے اور مزاحمت بھی جائز ہے، شہری آبادیوں کو نشانہ بنا کر اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہوا ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں