blank

گروپ کالز کیلئے گوگل میٹ کا نئے فیچر متعارف کرانے کا امکان

رواں برس کی ابتداء میں گوگل میٹ نے 1:1 گفتگو کے لیے 1080 پکسل ریزولوشن متعارف کرائی تھی اور اب یہ فیچر گروپ کالز میں بھی متعارف کرایا جانے والا ہے۔

ذرائع کے مطابق گوگل اب میٹ کے ویب ورژن میں تین یا تین سے زیادہ افراد کے ساتھ گفتگو میں 1080 پکسل ریزولوشن متعارف کرانے جارہا ہے۔ اگر صارفین کے پاس اس ریزولوشن کا اندرونی یا بیرونی کیمرا ہوگا، تو صارف کو گفتگو شروع ہونے سے قبل بہتر اسٹریمنگ کوالٹی کے لیے کہا جائے گا۔ یہ فیچر بائی ڈیفالٹ بند ہوتا ہے جبکہ اس کو سیٹنگ مینو سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب 1080 پکسل صرف اس وقت دوسرے ایک یا ایک سے زیادہ صارفین کو بھیجے جائیں گے جب انہوں نے 1080 پکسل فیچر آن کیا ہوا ہوگا۔ اس کے لیے اضافی بینڈوتھ کی ضرورت ہوگی اور میٹ کی جانب سے بینڈوتھ محدود ہونے کی صورت میں خود بخود تبدیل کردی جائے گی۔

یہ فیچر گوگل ورک اسپیس بزنس اسٹینڈرڈ، بزنس پلس، انٹرپرائز ایزنشیئل، انٹرپرائز اسٹارٹر، انٹرپرائز پلس، ایجوکیشن پلس اور ٹیچنگ اینڈ دی لرننگ اپ گریڈ کے ساتھ ورک اسپیس کے انفرادی سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں