blank

القسام بریگیڈ کا اسرائیل کی خفیہ جوہری تنصیبات کے علاقے پر راکٹ حملہ

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے القسام بریگیڈ نے اسرائیل کی خفیہ جوہری تنصیبات پر راکٹ داغ دیے ہیں اسرائیلی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

فلسطین کی مزاحمیت تحریک حماس نے اسرائیل کے اہم شہر دیمونا میں صہیونی ریاست کی خفیہ جوہری تنصیبات پر راکٹ داغے ہیں جس کی اسرائیلی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

راکٹ حملے کے بعد ایریز اور نیتیو ہاسارا میں جنگی سائرن بجا دیے گئے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر عبرانی ذرائع سے حاصل ہونے والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہاڑوں کے درمیان واقعے جوہری تنصیبات کے قریب دھوا اٹھتا دیکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ دیمونا شہر میں اسرائیل کی خفیہ جوہری تنصیبات ہیں اور اس واقعے کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ سمیت فلسطینی علاقوں میں شدید بمباری سے مزید سینکڑوں شہید ہوگئے ہیں۔ شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میں 4000 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں