blank

غزہ پر جارحیت، ایک اور ملک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے

غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف قابض اسرائیلی فورسز کی جارحیت پر ایک اور لاطینی امریکی ملک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاطینی امریکی ملک بلیز نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے، بلیز اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے والا دوسرا لاطینی امریکی ملک بن گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بلیز کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد سے مستقل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس کے علاوہ بولیویا نے یکم نومبر کو اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے جب کہ کولمبیا، چلی اور ہونڈوراس اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت جاری ہے اور اسرائیلی حملوں سے اب تک 11 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں