blank

اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور انہوں نے خانہ کعبہ میں تمام مسلمانوں اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اور ایکس پر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں حرم کعبہ کے اندر اپنے شوہر حمزہ امین کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اشنا شاہ نے اپنی شوہر کے ساتھ عمرے کیلئے سفر کیا اور انہوں نے مداحوں کو خبر دی کہ ان کے شوہر نامور گالفر حمزہ امین کا یہ پہلا عمرہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں لوگ طواف کررہے ہیں اور اشنا شاہ نے اس موقع پر مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کیلئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں مانگی ہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ پر اشنا شاہ نے ترکیہ ویب سیریز ’فاتح صلاح الدین ایوبی‘ کے پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف انصاری کا شکریہ بھی ادا کیا اور تاریخی ویب سیریز کا حصہ بننے پر مسرت کا اظہار کیا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں