blank

معروف بھارتی اداکارہ وہاج علی سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کی خواہشمند

بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریم شیخ پاکستانی اداکار وہاج علی پر فدا ہو گئیں۔

بھارتی ٹی وی شو پر اداکارہ ریم شیخ دیگر بھارتی اداکاروں کے ہمراہ اپنے ایک ڈرامے کی تشہیر کے لیے شریک ہوئیں۔

شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے اداکارہ ریم سے سوال کیا کہ اگر انہیں کبھی عدالت میں کسی اداکار کا دفاع کرنا پڑے تو وہ کس اداکار کا دفاع کریں گی؟

میزبان کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے پاکستانی اداکار وہاج علی کا نام لیا۔

ریم شیخ کا کہنا تھا کہ میں وہاج علی کا دفاع کرنا چاہوں گی اور اس کیس میں پاکستان جانا چاہوں گی یا پھر وہاج پاکستان سے مجھ سے ملنے بھارت آجائیں کیونکہ میں وہاج علی سے بہت پیار کرتی ہوں۔

ریم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں صرف ایک بار ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں، میں وہاج سے بہت محبت کرتی ہوں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں