blank

یشما گل کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے اسپتال کے بستر سے اپنی خیریت کی اطلاع دے دی۔ انہوں نے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف اسٹوریز شیئر کرکے اپنی خیریت کی اطلاع دی ہے۔

یشما گل نے آج صبح انسٹااسٹوری شیئر کرکے بتایا تھا کہ ان کی مختصر سرجری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

تاہم اب انہوں نے اپنی خیریت کی اطلاع دیتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کی سرجری کامیاب رہی اور وہ اب صحت یاب ہیں۔

تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کیا ہوا تھا اور وہ کس مسئلے کے سبب زیر علاج تھیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں