blank

صنم جنگ کا نوجوان لڑکیوں کو اہم مشورہ

اداکارہ اور مارننگ شو میزبان صنم جنگ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نوجوان لڑکیوں کو ملک سے باہر شادی نہ کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے صنم جنگ نے کہا کہ ان لڑکیوں کو مشورہ دیا جو شادی کرکے ملک سے باہر جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ملک سے باہر شادی مت کرنا، پاکستان چھوڑ کر مت جانا، یہ سب سے اچھا فیصلہ ہے، یہاں (پاکستان میں) سکون میں رہو گی، بیرون ملک جاؤ گی تو والدین سمیت سب لوگ یاد آئیں گے‘۔

صنم جنگ نے مزید کہا کہ بیرون ملک جاکر وہ لوگ بھی یاد آئیں گے جن سے آپ نفرت کرتے تھے۔

اداکارہ اس سے قبل بھی پردیس میں رہنے کا دکھ بیان کرچکی ہیں، اپنی شادی کے بعد رواں سال فروری میں پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کے بعد ان کی رونے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ بعض مرتبہ انسان کہیں دور چلے جانے کی خواہش کرتا ہے اور پھر مجبوری میں انسان دوری میں ہی سکون تلاش کرلیتا ہے۔

اداکارہ کو ویڈیو میں اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم وطن اور والدین سمیت دیگر رشتے داروں سے دوری پر وہ اشکبار ہوجاتی ہیں۔

خیال رہے کہ صنم جنگ جولائی 2023 میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئی تھیں، انہوں نے اس پر ولاگ بھی شیئر کیا تھا جب کہ امریکا منتقل ہونے کے بعد بھی وہ وہاں سے ولاگز شیئر کرتی رہتی ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں