blank

کرن جوہر کی آفراور سلمان خان کا انکار، بالی ووڈ میں ہلچل

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

سلمان خان اور کرن جوہر فلم دی بُل میں ایک ساتھ کام کرنے والے تھے لیکن بار بار فلم کی تاریخ کو آگے بڑھانے کی وجہ سے اداکار نے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

شاہ رخ کی فلم کا پہلا ٹکٹ بک کرانے کے بعد سلمان خان کا پیغام، پٹھان جوان بن گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر اور ہدایتکار وشنو وردھن فلم دی بُل کی شوٹنگ کی تاریخ کو پہلے ہی تین بار آگے بڑھا چکے ہیں ، سلمان خان ہر بار تاریخ آگے بڑھانے کے فیصلے کا احترام کرتے رہے لیکن اس بار بھی جب کرن جوہر نے شوٹنگ سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا تو اداکار نے فلم کی کاسٹ سے آؤٹ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان کو ہدایتکار ساجد ناڈیا ڈوالا اور فلمساز اے آر مروگاداس کی نئی ایکشن فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا ہے اور اس کے لیے اُنہوں نے کرن جوہر کو بھی آگاہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود کرن جوہر نے شوٹنگ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں