blank

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بار دانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

blank

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بار دانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ حسب ضرورت  جدید ماحول دوست بیگز خریدے جائیں گے،  آئندہ مالی سال سے کاشتکاروں کو بار دانہ کی فراہمی کے بجائے رقم ادا کی جائے گی،  صوبائی کابینہ نے آئندہ سال سے سرکاری سطح پر بار دانہ کی خریداری ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔
کابینہ نے فیصلہ کیا کہ محکمہ خوراک کے پاس دستیاب 58ہزار باردانہ شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ مزید روایتی بار دانہ نہیں خریدارجائے اور  ٹینڈر کینسل کردیا جائے۔
بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری بھی دے دی ، محکمہ خوراک رواں سال پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گا،کابینہ نے بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی،بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت سندھ کے مساوی ہوگی ، فیصلہ بلوچستان سے گندم کی سمگلنگ سندھ کی جانب روکنے کے لئے کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گندم خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں