blank

ہمیں نئی نسل کو منشیات سے بچانا ہے شرجیل میمن

blank

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت   محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس ہوا۔ جس میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں  پر قانونسازی  اور منشیات پر کنٹرول  کی کوششوں سمیت دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس سےخطاب میں انہوں نےکہا کہ محکمہ ایکسائز غیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پر آنے سے روکنے کے لئے اقدامات کرے گی ، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پر نکلنے سے روکنے کے لئے قانون میں ترمیم کی جائے گی، منشیات کی ترسیل کو ہر حال میں روکنے کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں، منشیات فروشی میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا، ہمیں نئی نسل کو منشیات سے بچانا ہے، منشیات کے خلاف آگہی کے پروگرام بھی ضروری ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں