blank

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کی ڈیٹ شیٹ جاری

blank

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023 میں پیش کئے گئے ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام، ایم بی اے/ایم پی اے(کامن ویلتھ آف لرننگ)، ایم ایل آئی ایس، ایم ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات 13مئی تا 13جون جاری رہیں گے، رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ کی جاچکی ہیں ۔ امتحانات کی اطلاع طلبہ کو بذریعہ موبائل ایس ایم ایس بھی دے دی گئی ہے۔امتحانی ہالز میں طلبہ کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے خصوصی ہدایات دی ہیں۔وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کرینگی۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں