blank

وہ اشیاء جنہیں کھا کر آپ پرسکون نیند کرسکتے ہیں

blank

وہ اشیاء جنہیں کھا کر آپ پرسکون نیند کرسکتے ہیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ بے خوابی کے عارضے کا شکار ہیں تو ماہرین کی طرف سے بتائے گئے کچھ پھل اور کھانے کی دیگر اشیاء آپ کا یہ مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ پھل اور دیگرخوردنی اشیاء ایسی ہیں جو پرسکون نیند کے حصول میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ان میں پنیر، چیری، کم شوگر والے اناج، کیلا، بادام اور میگنیشم اور اومیگا تھری سے بھرپور اشیاء شامل ہیں۔

ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ انسان کی کھانے پینے کی عادات اس کی نیند پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہیں۔ نیند کا دورانیہ اور اس کا معیار ہماری خوراک کے مرہون منت ہوتا ہے، چنانچہ اچھی نیند کے حصول کے لیے ہمیں اپنی خوراک کے حوالے سے محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔ مذکورہ پھلوں اور کھانے کی اشیاء میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو اچھی اور پرسکون نیند کے لیے ناگزیر ہیں۔ چنانچہ یہ اشیاء ہماری خوراک کا باقاعدہ حصہ ہونی چاہئیں۔ 



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں