blank

بڑھتی آبادی اور بیروزگاری کا اثر وسائل پر ہورہا ہے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

blank

بڑھتی آبادی اور بیروزگاری کا اثر وسائل پر ہورہا ہے، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے  کہا کہ ملک میں آبادی اور بیروزگاری  بڑھتی جا رہی ہے، جس کا اثر وسائل پر ہورہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا  کہ1500  افراد پر ایک ڈاکٹر درکار ہے جبکہ ہمارے ملک میں صرف 8 ہزار ڈاکٹرز ہیں، ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے۔وسائل کی کمی کے باعث  ہمارے ملک میں ماؤں کی زندگیوں کو خطرات  لاحق  ہیں ۔ملک بھر میں اسقاط حمل کی شرح بھی بہت زیادہ ہے جبکہ ملک میں ابارشن کا قانون موجود ہے۔

صوبائی وزیر صحت کے مطابق خاندانی منصوبہ بندی ضروری ہے جس کے لئے آگاہی دینا ہوگی۔ ہم  امیونائزیشن، نیوٹریشن، ہیلتھ ہائیجین کا ڈسٹرکٹ پروگرام شروع کریں گے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں