blank

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار روپے ہے۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 76 ہزار 612 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 928 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 97 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 41 پیسے پر بند ہوا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں