blank

ملک بھر میں ہیضے کے کیسز بڑھنے لگے اب تک کتنے افراد موت کے منہ میں جا چکے ؟ جانیے

blank

ملک بھر میں ہیضے کے کیسز بڑھنے لگے، اب تک کتنے افراد موت کے منہ میں جا چکے ؟ …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایک طرف ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب  ملک بھر میں ہیضے کے کیسز میں اضافے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں ۔عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال ہیضے سے اب تک 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ “جیو نیوز ” کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بارشوں کے مہینوں میں ہیضے کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، عوام صاف پانی پئیں، صابن سے ہاتھ دھوئیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔ ملک میں اب تک لیبارٹری سے تصدیق شدہ ہیضے کے 75 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ہیضے سے سب سے زیادہ متاثر شہر کراچی ہے، کراچی کے پانی میں ہیضے اور ٹائیفائیڈ سمیت مختلف جراثیم اور وائرس پائے گئے ہیں، اب تک ہیضے کے 55 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی کے ضلع کورنگی کے علاوہ باقی 6 اضلاع سے ہیضے کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، شہر میں پچھلے 2 ماہ میں ہیضے سے کم از کم 4 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔ ماہرین صحت نے کہا کہ کراچی میں سیوریج ملا پانی ہیضے کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا سبب ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں