blank

فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی میں اضافہ کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں آج بھی قیمت کمی ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں سونے کے بھاؤ میں 500 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1946 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قدر میں 500 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 20400 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی تنزلی کے بعد 174897 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 70 روپے اور 60 روپے کا اضافہ دیکھا گیااور قدریں بالترتیب 2550 روپے اور 2186.21 روپے ہو گئی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں