blank

پیٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال دو دن کیلئے مؤخر

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے پیٹرول پمپس مالکان سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور پیٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال دو دن کیلئے مؤخر کردی ہے۔

مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دن بعد پھر مذاکرات کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک پیٹرولیم ڈیلرز سے مذاکرات کیلئے کراچی آئے تھے۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے منافع کی شرح کے معاملے پر کل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا اندیشہ پیدا ہوگیا تھا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تحفظات پر وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، حکومت نے منافع کی شرح 2 اعشاریہ 40 فیصد رکھی جو منظور نہیں ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایرانی اور اسمگل شدہ پیٹرول سے ہماری سیل 30 فیصد گر گئی ہے، تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں