blank

 ہائی بلڈپریشر سے نجات کے لیے سب سے مفید ورزشیں

blank

 ہائی بلڈپریشر سے نجات کے لیے سب سے مفید ورزشیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی بلڈپریشر کا مسئلہ لاحق ہو تو ڈاکٹرز برسک واک، سائیکلنگ یا سوئمنگ کا مشورہ دیتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ ہائی بلڈپریشر سے نجات کے لیے ’پلینک‘ (Plank)یا ’وال سِٹس‘ (Wall-Sits)سب سے مفید ورزشیں ہیں۔ ان سے ہائپرٹینشن کو کنٹرول کرنے میں سب سے زیادہ مدد ملتی ہے۔
کینٹربری کرائسٹ چرچ یونیورسٹی، کینٹ کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ایسی ساکت ورزشیں جو پٹھوں کی مضبوطی کے لیے وضع کی گئی ہیں، بلڈپریشر کم کرنے کے حوالے سے بھی سب سے زیادہ مو¿ثر ثابت ہوتی ہیں۔ 
ماہرین کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈپریشر دل کی بیماریوں، ہارٹ اٹیک، سٹروکس اور گردوں کی بیماریوں سمیت متعدد جان لیوا امراض کا سبب بنتا ہے۔اس سے نجات کے لیے علاج کے ساتھ ورزش ناگزیر ہوتی ہے۔ لائف سٹائل میں صحت مندانہ تبدیلیاں بھی اس بیماری کے خاتمے کا سبب بنتی ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں