blank

سعودیہ میں صارفین کے لیے سیلف سروس پٹرول اسٹیشن متعارف

سعودی عرب کی ’ساسکو‘ نامی کمپنی نے ملک میں پہلی بار سیلف سروس پٹرول اسٹیشن متعارف کرا دیا، آٹو موبائل سروس کمپنی نے منصوبے کے تحت ریاض میں تین اسٹیشنز قائم کردیے۔

’ساسکو‘ کی جانب سے سب سے پہلے ریاض شہر کو اس سلسلے میں چنا گیا ہے جہاں 3 پٹرول اسٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ صارفین سیلف سروس کے تحت پٹرول خرید سکیں گے۔

ریاض کے علاقے خریض 4، شہزادہ مشعل روڈ اور العلیا شاہراہ پر سیلف سروس پر مبنی پٹرول اسٹیشن عوام کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کمپنی نے اس حوالے سے بتایا کہ سیلف سروس کے ریاض میں تین اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، یہاں شہری خود پیٹرول بھرکر کاونٹر پر ادائیگی کریں گے۔

واضح رہے ان اسٹیشنز پر کوئی ملازم تعینات نہیں ہو گا صرف کاونٹر پراہلکار موجود ہوں گے جنھیں صارف ادائیگی کرے گا، یہاں بینک کارڈ سسٹم ’سداد ‘ کے ذریعے پیمنٹ کی جائے گی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں